AD Banner

{ads}

(بچے کا پیشاب پاک ہے یاناپاک؟)

 (بچے کا پیشاب پاک ہے یاناپاک؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہبچے کا پیشاب پاک ہے یاناپاک بحوالہ جواب دیں
المستفتی:۔تاج الدین صاحب کچھوچھہ شریف

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

اکثر عوام میں جو یہ مشہور ہے کہ دودھ پیتے بچے چونکہ کھانا نہیں کھاتے اس لئے ان کا پیشاب ناپاک نہیں ہوتا یہ غلط ہے دودھ پیتے بچے اور بچی کا پیشاب پاخانہ بھی نجاست غلیظہ ہے اسی طرح اگر دودھ پیتے بچے نے دودھ ڈال دیا اگرمنہ بھر ہے تو نجاست غلیظہ ہے جیسا کہ شیخ الاسلام والمسلمین حضور سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی رضی اللہ تعالی عنہ احکام شریعت میں تحریر فرماتے ہیں آدمی کا بچہ اگر چہ ایک دن کا ہو اس کا پیشاب ناپاک ہے اگر چہ لڑکا ہو ( والمسئلة واردة متونا وشروحا احکام شریعت حصہ نمبر ۳ ملفوظات صفحہ نمبر ۲۷۶)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner