AD Banner

{ads}

(بعد وضو سورۂ قدر پڑھنے کی فضیلت ؟)

 (بعد وضو سورۂ قدر پڑھنے کی فضیلت ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ وضو کے بعد کونسی سورہ پڑھنے سے صدیق میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ ہمارے حضرت بتا رہے تھے حضرت آپ رہنمائی فرمائیں۔   
المستفتی:۔قلین رضا نوری گورکھپوری

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب

جی حدیثِ مبارکہ میں ہے جو وُضو کے بعد ایک مرتبہ سُورۃُ القَدْر پڑھے وہ صدیقین میں سے ہے اور جو دو مرتبہ پڑھے  وہ شہدا میں شمار کیا جائے اور جو تین مرتبہ پڑھے گا اللہ سبحانہ تعالی میدانِ محشر میں اسے اپنے انبیاء کے ساتھ رکھے گا نیزجو وضو کے بعد آسمان کی طرف دیکھ کر سورۂ اِنَّا اَنْزَلْنٰہُ  پڑھ لیا کرے اِنْ شَآءَالله اس کی نظر کبھی کمزور نہ ہو گی۔(حوالہ العمال ، کتاب الطھارة ، الفصل الثانی فی اداب الوضوء ، ۹ /  ۱۳۲ ، حدیث : ۲۶۰۸۵)۔(مسائل القرآن  ص٢٩١)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner