AD Banner

{ads}

(بیٹھ کر نماز پڑھے تو رکوع کیسے کرے؟)

 (بیٹھ کر نماز پڑھے تو رکوع کیسے کرے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو رکوع کیسے کرے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں 
المستفتی:۔ رضوان احمد خان سسوا پٹھان ۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

رکوع میں قدر واجب تو اسی قدر ہے کہ سر جھکالے اور پیٹھ کو قدرے خم کر دے مگر بیٹھ کر پڑھے تو اس کا درجئہ کمال طریقئہ اعتدال یہ ہے کہ پیشانی جھک کر گھٹنوں کے مقابل آجائے اس قدر کے لئے سرین اٹھانے کی حاجت نہیں ہے تو قدر اعتدال سے جس قدر زائد ہوگا وہ عبث وبیجا میں داخل ہوگا ۔( فی الحاشیةالشامی عن البر جندی ولوکان یصلی قاعداً ینبغی ان یحاذی جبھته قدام رکبتیه لیحصل الرکوع قلت ولعله محمول علی تمام الرکوع والا فقد علمت حصوله باصل طأ طأ الراس ای مع انحناء الظہر)  ۔تامل اور نماز میں جو ایسا فعل کیا جائے گا لا اقل نا پسند ومکروہ تنزیہی ہوگا ( وفی الرد المختار ویکرہ ترك کل بسنة ھکذا ذکرہ الامام احمد رضا علیہ الرحمة والرضوان فی الفتاوی الرضویہ فی المجلد الثالث علی صفحہ ۵۱)  واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی








Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner