AD Banner

{ads}

(بکری زندہ ہوگئی )

 (بکری زندہ ہوگئی )

جنگ احزاب میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے حضور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کی اور ایک بکری ذبح کی حضور جب صحابہ کرام کی معیت میںجابر کے گھر پہنچے تو جابر نے کھانا لاکر آگے رکھا، کھانا تھوڑا تھا اور کھانے والے زیادہ تھے حضور نے فرما یا تھوڑے تھوڑے آدمی آتے جاؤ اور باری باری کھانا کھاتے جاؤ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ جتنے آدمی کھانا کھا لیتے وہ نکل جاتے، اسی طرح سب نے کھانا کھا لیا حضرت جا بررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور ﷺنے پہلے ہی فرما دیا تھا کہ کوئی شخص گوشت کی ہڈی نہ توڑے ، نہ پھینکے سب ایک جگہ رکھتے جائیں جب سب کھا چکے تو آپ نے حکم دیا کہ چھوٹی موٹی سب ہڈیاں جمع کر دو، جمع ہوگئیں تو آپ نے اپنا دست مبارک ان پر رکھ کر کچھ پڑھا آپ کا دست مبارک ابھی ہڈیوں کے اوپر ہی تھا اور زبان مبارک سے آپ کچھ پڑھ ہی رہے تھے کہ ہڈیاں کچھ کا کچھ بنے لگیں، یہاں تک کہ گوشت پوست تیار ہو کر کانجھاڑتی ہوئی وہ بکری اٹھ کھڑی ہوئی حضور نے فرمایا : جابر لے یہ اپنی بکری لے جایا۔(دلائل النبوۃ ص۴۲۲ ج۲/سچی حکایت حصہ اول صفحہ ۴۵)

سبق : ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم منبع الحیات اور حیات بخش ہیں، آپ نے مردہ دلوں اور مردہ جسموں کو بھی زندہ فرما دیا پھر جو لوگ (معاذاللہ ) حضور کو مرکر مٹی میں ملنے والاکہتے ہیں کس قدر جاہل اور بے دین ہیں۔

طالب دعا

فقیر تاج محمدقادری واحدی





हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner