AD Banner

{ads}

(معذور یعنی (بواسیر) والے نماز کس طرح پڑھے؟)

 (معذور یعنی (بواسیر) والے نماز کس طرح پڑھے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  زید کو بواسیر کا عارضہ ہے اور ہمیشہ پانی بہتا رہتا ہے کیا زید پاخانہ کی جگہ کپڑا باندھ لیا کرے ہر وقت تازہ وضو کرکے نماز پڑھے کتنے وقت تک یہ پانی جاری رہنے پر معذور کے حکم میں ہو سکتا ہے مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں مہربانی 
المستفتی:۔ ابو بکر خان صاحب بسڈیلہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسؤلہ میں ہر وقت جب رطوبت خارج ہوتی رہتی ہے تو وہ معذور ہے ایک وقت میں جو وضو کیا اس وقت میں اس وضو سے جتنی نمازیں چاہے پڑھے اس رطوبت کے خارج ہونے سے وضو نہیں ٹوٹے گا ۔( فتاوی امجدیہ جلد اول صفحہ نمبر ۳۰ ودیگر عامہ کتب فقہ)

مذکورہ بالاتصریحات سے ظاہر وباہر ہوگیا کہ عذر شرعی اگر ہے تو ہر نماز کے لئے نیا وضو کرے اور ایک وضو سے جتنی چاہے نمازیں ادا کرے وضو نہیں ٹوٹے گا۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner