AD Banner

{ads}

(فرض کسے کہتے ہیں ؟)

 (فرض کسے کہتے ہیں ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ فرض واجب سنت مؤکدہ غیر مؤکدہ مباح مستحب وغیرہا کسے کہتے ہیں برائے کرم سب باری باری لکھ کرکے عنایت فرمادیں آپ کی بڑی مہربانی ہوگی۔
المستفتی:۔محمد ابراہیم خان مقام سسواں پٹھان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

فرض / وہ حکم شرع ہے جو بہ نص قطعی جزماً ثابت ہو اور جس کو ادا کئے بغیر مسلمان بریّ الذمہ نہ ہو ـ اگر اس کا حکم کسی عمل میں ہے تو اسکے بغیر وہ عمل کا لعدم اور اور باطل قرار پائے گا اس کا تارک خواہ عادتاً ہو نادراً مستحق عذاب نار ہے پھر اگر فرض فرض اعتقادی ہو تو اس کا منکر ائمہ حنفیہ کے نزدیک مطلقاً کافر ہے اور اگر اس فرضیت عام وخاص پر روشن ہو تو ایسی فرضیت کا منکر اجماعاً قطعاً کافر ہے (عامہ کتب فقہ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner