AD Banner

{ads}

(بیس رمضان کے بعد اعتکاف میں بیٹھنے کا حکم؟)

 (بیس رمضان کے بعد اعتکاف میں بیٹھنے کا حکم؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  بیس رمضان کے بعد اعتکاف میں بیٹھنے سے اعتکاف ادا ہوگا یا نہیں اور سنت اعتکاف کتنے دن کا ہے؟
المستفتی:۔صدام حسین برکاتی محمدی نگر سورت

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

ام الْمؤمِنین حضرت سیدتنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی عنہا روایت فرماتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم رمضان المبارک کے آخری عشرہ (یعنی آخری دس دن) کا اعتکاف فرمایا کرتے ـ ـ ـ پورے عشرۂ اخیرہ ( چاہے نو دن ہوں یا دس دن ) کا اعتکاف سنت مؤکدہ ہے ایک دن بھی کم ہوا تو سنت اعتکاف نہیں ہوگا ۔جیسا کہ رد المحتار میں ہے ( المسنون ھو اعتکاف العشر بتمامه) سنت اعتکاف وہ رمضان کا پورا عشرہ ہے.( باب الاعتکاف جلد ۲ صفحہ ۱۴۳ مصطفی البابی مصر)

امام اہل سنت مجدد دین وملت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں اعتکاف عشرۂ اخیرہ کی سنت مؤکدہ علی وجہ الکفایہ ہے جس پر حضور سرکار مدینہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے مواظبت ومداومت (ہمیشگی) فرمائی پورے عشرہ اخیرہ کا اعتکاف ہے ایک روز بھی کم ہو تو سنت ادا نہ ہوگی ہاں اعتکاف نفل کے لئے کوئی حد مقرر نہیں ـ ایک ساعت کا بھی ہو سکتا ہے اگر چہ بہ روزہ ہو ـ ولہذا چاہئے کہ جب نماز کو مسجد میں آئے تو نیت اعتکاف کرلے یہ دوسری عبادت مفت حاصل ہوجائے گی ۔( فتاوی رضویہ شریف جلد ۱۰ ص ۶۶۱ رضا فاؤنڈیشن لاہور)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner