AD Banner

{ads}

(معتکف اپنے ساتھ یہ چیزیں ضرور لائیں ،تاکہ کسی چیز کی تکلیف نہ ہو؟)

 (معتکف اپنے ساتھ یہ چیزیں ضرور لائیں ،تاکہ کسی چیز کی تکلیف نہ ہو؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اعتکاف میں بیٹھنے والے اپنے ساتھ گھروں سے کتنی چیزیں لیکر آئیں حضور جواب دیں جلدی کریں 
المستفتی:۔ غفران رضا علی گنج

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

معتکف اپنے ساتھ گھر سے یہ چیزیں ضرور لائیں تاکہ کسی چیز کی تکلیف نہ ہو ۔( ۱ ) مسواک( ۲) کنگھی( ۳ ) آئینہ ( ۴ ) تیل( ۵ ) عطر( ۶ ) سرمہ( ۷ ) صابن صرف( ۸ ) تکیہ وغیرہ( ۹ ) دو عدد چادر(۱۰) ٹوپی(۱۱) عمامہ شریف(۱۲) تنکا toothpicks(۱۳) موم بتی اور ماچس (۱۴)  دستر خوان کپڑے یا ریگزین کا اور صاف کرنے کے لئے ڈسٹر(۱۵) دو عدد تولیے ایک چھوٹا ایک بڑا(۱۶) دو پلیٹیں اور چمچے(۱۷) درود شریف پڑھنے اور ذکرو اذکار کرنے کے لئے ایک عدد تسبیح (۱۸) دینی کتابیں مثلاً قانون شریعت ـ جاء الحق بہار شریعت ـ حدائق بخشش ـ وغیرہ(۱۹) دو چار یا عادت کے مطابق شلوار قمیص ـ ۔
(۲۰) سر درد کی گولیاں اور بخار کی گولیاں وغیر ہ (نوٹ)اعتکاف میں بیٹھنے والوں کے لئے لازم وضروری ہے کہ مذکورہ چیزوں کو اپنے ساتھ لیکر آئیں تاکہ پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner