AD Banner

{ads}

(عورتوں کا اجتماعی اعتکاف کرنا کیسا ہے؟)

 (عورتوں کا اجتماعی اعتکاف کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عورتوں کا اجتماعی اعتکاف کرنا کیسا ہے۔
المستفتی:۔ عبد السلام شہرت گڑھ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

اعتکاف اپنی حقیقت اور روح کے اعتبار سے عزلت نشینی اور خلوت گزینی کی عبادت ہے کہ بندۂ مومن سب سے کٹ کر اللہ تعالی کی ذات سے لو لگائے اور اسی کے ذکر وفکر میں مگن رہے اگر صحیح ترتیب کا اہتمام نہ ہو تو اجتماعت سے اس کی روح مجروح ہوتی ہے تا ہم خواتین کسی ایک مکان میں اعتکاف کر سکتی ہیں ـبشرطیکہ
( ۱ ) وہاں شرعی حجاب کا اہتمام ہو ( ۲ ) غیر محرم مردوں کا گزر نہ ہو( ۳ ) وہ شادی شدہ ہونے کی صورت میں اپنے شوہروں سے ورنہ اپنے والدین سے اجازت لیکر بیٹھیں(۴) اور اعتکاف کے دیگر مسائل اور قیود شرعیہ کی پابندی کریں۔(  تفہیم المسائل جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۲۰۱)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner