AD Banner

{ads}

(شوہر نے اگر بیوی کا حق ادا نہ کیا ہو اور بیوی فوت ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟)

 (شوہر نے اگر بیوی کا حق ادا نہ کیا ہو اور بیوی فوت ہو جائے تو کیا حکم ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  شوہر نے اپنی بیوی کا مہر ادا نہیں کیا تھا اور اسکی بیوی فوت ہو گئ ہے اور اب شوہر مہر ادا کرنا  چاہتا ہے تو کیا کرے؟
 المستفتی:۔ قاری ابصار علی رضوی جھارکھنڈ۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

اگر شوہر نے مہر ادا نہیں کیا اور عورت بغیر معاف کئے مرگئ تو اب یہ اس کا ترکہ ہے جو اس کے وارثین کا حق ہے۔ایسا ہی فتاوی امجدیہ جلد نمبر۲ صفحہ نمبر ۱۴۸ پر ہے۔

اور بدائع الصنائع جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر ۵۸۹ میں ہے(لا یسقط عن الزوج شئ من المھر بل یتأکد المھر فی تلك الحالة ملك الورثة ـ اھ ملخصاً ( یعنی عورت کے مرنے سے) مہر شوہر کے ذمہ سے ساقط نہیں ہوگا بلکہ مؤکد ہو جائے گا اور اس صورت میں وہ وارثین کا حق ہوگا ـ لہذا عورت اگر اولاد چھوڑ کر فوت ہوئ ہے تو مہر کا چوتھائ حصہ شوہر ہے ورنہ آدھا اس کا ہے ـ خدائے تعالی کا ارشاد ہے / ولکم نصف ماترك ازواجکم ان لم یکن لھن ولد فان کان لھن ولد فلکم الربع(پارہ نمبر۴ سورہ نساء آیت نمبر۱۲)

اور مابقی مہر عورت کے دیگر ورثہ کا ہے شوہر انہیں ان کے حصے کے مطابق پہنچادے تو وہ بری الذمہ ہوجائے گا( فتاوی فقیہ ملت جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۴۲۲)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner