AD Banner

{ads}

(بغیر وضو کے فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟)

 (بغیر وضو کے فاتحہ پڑھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید بغیر وضو کے فاتحہ پڑھا تو کچھ لوگوں نے کہا بغیر وضو کے فاتحہ پڑھنے سے گنہگار ہوگا لہذا آپ جواب عطا فرمائیں۔   
 المستفتی:۔محمد اظہر الدین خان یوپی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

بغیر وضو کے فاتحہ پڑھنا درست ہے ــ اور لوگوں کا فقط اسی وجہ سے گنہگار ہونے کا الزام عائد کرنا ہر گز صحیح نہیں بلکہ جن لوگوں گنہگار کا حکم لگایا ہے وہ لوگ خود گنہگار ہوئے کہ یہ بے علم فتوی دینا ہے اور حدیث شریف میں ہے ( من افتی بغیر علم لعنته ملائکة السماء والارض) یعنی جو شخص بغیر علم کے فتوی دے اس پر زمین و آسمان کے فرشتے لعنت کرتے ہیں ـ ۔( بحوالہ کنز العمال جلد ۱۰ ص ۱۹۳)  
لہذا جن لوگوں نے اس فعل پر شخص مذکور کو گنہگار ٹھرایا وہ توبہ کریں اور آئندہ اس طرح کی بات کہنے سے باز رہیں اور زید سے معافی مانگیں۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner