AD Banner

{ads}

(بعد غسل جمعہ ناخن تراش سکتے ہیں یا نہیں؟)

 (بعد غسل جمعہ ناخن تراش سکتے ہیں یا نہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بعد غسل جمعہ ناخن تراش سکتے ہیں یا نہیں( ۲) کھڑے ہوکر وضو کر سکتے ہیں یا نہیں آج کل واش مشین پر کھڑے ہوکر وضو کرے ہیں
المستفتی:۔ شہنواز رضا سنت کبیر نگر

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

(۱) جمعہ کے دن غسل کرنے کے بعد بھی ناخن تراش سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نہیں کہ ناخن تراشنا بالاتفاق مستحب ومسنون ہے اور دن کی تعیین اور منع میں کوئی صحیح حدیث ثابت نہیں ( ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد ۹ نصف آخر  ص ۱۶۶ میں ہے(۲) وضو کا طریقہ یہ ہے کہ بیٹھ کر کیا جائے لہذا بیٹھ کر وضو کرنا چاہئے کہ سنت ہے البتہ اگر کھڑے ہوکر کرلیا تو بھی وضو ہو جائے گا ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner