AD Banner

{ads}

(غلط مسئلہ بتانا کیساہے؟)

 (غلط مسئلہ بتاناکیساہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  غلط مسئلہ بتانا کیسا ہے اور بتانے والے پر کیا حکم ہے؟ 
 المستفتی:۔غفران خان گوبندہ پور۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

حضور سرکار اعلی حضرت امام اَحمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں جھوٹا مسئلہ بیان کرنا سخت شدید کبیرہ (گناہ) ہے اگرقَصداً ہے تو شریعت پر افتراء(یعنی جھوٹ باندھنا) ہے اور شریعت پرافتراء اللہ عزوجلپرافتراء ہےاور اللہ عزوجل فرماتاہے) اِنَّ الَّذِیْنَ یَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا یُفْلِحُوْنَؕ(۶۹)  (پ۱۱ یونس۶۹)وہ جو  اللہ (عَزَّوَجَلَّ) پر جھوٹ باندھتے ہیں ان کا بھلا نہ ہو گا  ۔( فتاوٰی رضویہ شریف جلد ۲۳ صفحہ ۷۱۱ تا ۷۱۲ )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح
 ابو النعمان عطا محمد مشاہدی 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner