AD Banner

{ads}

(پہلی صف پر ہو چکی ہو تو آنے والاشخص کہاں کھڑا ہوگا؟)

 (پہلی صف پر ہو چکی ہو تو آنے والاشخص کہاں کھڑا ہوگا؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اگر آگے صف میں جگہ نہیں ہے اور کوئی شخص بھی نہیں ہے تو اکیلے پیچھے صف میں پڑھےگا تو نماز ہوگی یا نہیں واضح طریقے سے سمجھایئے حضرت۔
المستفتی:۔ شاہنواز رضا

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

 صف اول میں جگہ نہ ہو تو مقتدی کو چاہیے کہ صف اول سے کسی ایسے شخص کو پچھلی صف میں کھینچ لے جو مسئلہ سے واقف ہو ـ ایسا شخص موجود نہ ہو یا وہ مقتدیوں سے متعارف نہیں تو امام کے رکوع تک کسی نمازی کے مسجد میں آنے کا انتظار کرے وہ آئے تو اس کے ساتھ پچھلی صف کے وسط میں کھڑا ہو جائے ورنہ تنہا  پچھلی صف میں امام کی سیدھ کھڑا ہوجائے ۔ ایسا ہی فتاوی فقیہ ملت ہےاگر پہلی صف پر ہو چکی ہے تو آنے والاشخص دوسرے کے آنے کا انتظار کرے اگر کوئی نہیں آیا اور امام رکوع میں چلا گیا ہو تو وہ صف اول سے جو اس مسئلہ کا جانکار ہو کھینچ کر دوسری صف میں اپنے ساتھ ملا کر کھڑا ہو جائے اور اگر کوئی ایسا شخص نہیں جو اس مسئلہ کا جانکار ہو تو وہ اکیلے امام کی سیدھ میں کھڑا ہو سکتا ہے. اور اگر بلا عذر بھی اکیلے کھڑا ہو جائے تو بھی نماز ہو جائے گی۔(فتاویٰ فقیہ ملت جلد ۱ صفحہ ۱۵۷)۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner