AD Banner

{ads}

( چابھی گلے میں پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

 ( چابھی گلے میں پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بہت سے لوگ جو تالاقیمتی جگہ لگاتے ہیں تو اس کی چابھی میں ڈھاگا لگا کر اپنے گلے میں پہنتے تو عند الشرع اس کا پہنا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر اس کو پہن کر نماز پڑھی تو اس کی نماز ہو گی یا نہیں ؟ بحوالہ جواب عنایت فرمائیں
المستفتی:۔محمدآصف امجدی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

لوہا وتانبہ پیتل وگلٹ کی آنگوٹھی مردوعورت دونوں کے لئے اور سونے کی مردوں کے لئے ناجائزوحرام ـ بعض فقہاء نے مکروہ لکھا ہے لیکن اصح یہی ہے کہ حرام ہےجیسا کہ جوہرہ نیرہ  جلد ثانی صفحہ نمبر ۳۸۳ پر ہے(التختم بالحدید والصفرا والنحاس والرصاص مکروہ للرجال والنساء لانه زی اہل نار )پھر طحطاوی علی الدر جلد رابع صفحہ نمبر ۱۸۱ پر ہے(  فالحاصل ان التختم  بالفضة حلال للرجال بالحدیث وبالذھب والحدید الصفرحرام علیھم بالحدیث )

پھر بحرالرائق جلد ثامن صفحہ نمبر  ۲۱۷ پر ہے( وحرم التختم بالحجر والحدید والصفر والذھب )ایسا ہی فتاوی خانیہ جلد رابع صفحہ نمبر ۳۱۷ پر ہے( وکذا التختم بالحدید لانه خاتم اھل النار وکذا الصفرا لقوله علیہ السلام وتختم بالورق ولا تزده علی مثقال۔اور بھی مزید کتب فقہ میں ہے۔( فتاوی بریلی شریف صفحہ نمبر ۲۵۱ )

خلاصۂ کلام یہ ہے کہ اگر دھاگا سے حفاظت کے طور پر منفرد چابھی کو پہنا جائے اور اس کو کپڑے کے اندر پوشیدہ کر لیا جائے تو نماز ہو جائے گی نماز میں کوئ خرابی نہیں آئے گی ہاں البتہ عمل کثیر نہ ہو بار بار حالت نماز میں چابھی کا نکل جانا اور اس کو اندر ڈالنا یاد رہے اس طرح عمل کثیر پایا جائے گا جس سے نماز میں خرابی آئے گی نیز وہ چھلے اور چابھیاں سامنے ہوں جنکی حرکت سے نماز میں دل بٹے نماز مکروہ ہوگی لہذا اس سے احتراضروری ہے اور رہی بات چابھی کے چھلے کی تو حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ مردوں کو زیور مطلقاً حرام ہے سوائے چار ماشہ ساڑھے چار ماشہ کی انگوٹھی کے فلہذا مردوں کو ایک سے زائد انگوٹھی یا چھلے پہننا بھی نا جائز ہے عورتیں چھلے پہن سکتی ہیں۔(حصہ نمبر شانزدہم  ۱۶ صفحہ نمبر ۴۳۱ انگوٹھی اور زیور کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner