AD Banner

{ads}

(پہلی رکعت میں آیۃالکرسی اور دوسری میں کوئی اور سورہ پڑھنا کیسا ہے؟)

(پہلی رکعت میں آیۃالکرسی اور دوسری میں کوئی اور سورہ پڑھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے اور دوسری میں کوئ اور سورہ پڑھے تو کیسا ہے؟    
المستفتی:۔ حافظ ندیم رضا قادری گجرات

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

پہلی رکعت میں آیۃ الکرسی پڑھنا اور دوسری رکعت میں کوئ اور سورہ پڑھنابالکل جائز ہے مگر اس میں یہ ضروری ہے کہ وہ دوسری رکعت میں کوئ ایسی صورت پڑھے جو قرآن پاک میں ترتیب کے لحاظ سے آیۃ الکرسی کے بعد آتی ہوکیونکہ جان بوجھ کر الٹا قرآن پڑھنا نا جائز مکروہ تحریمی ہے یعنی پہلی رکعت میں آگے والی سورت پڑھی اور دوسری رکعت میں اس سورت سے پچھلی سورت پڑھی جیسا کہ بہار شریعت میں ہےقرآن مجید الٹا پڑھنا کہ دوسری رکعت میں پہلی والی سے اوپر کی سورت پڑھے یہ مکروہ تحریمی ہے مثلاً پہلی میں قل یایھا الکفرون پڑھی اور دوسری میں الم تر کیف اس کے لئے سخت وعید آئی۔عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں جو قرآن الٹ کر پڑھتا ہے ـ کیا خوف نہیں کرتا کہ اللہ تعالی اس کا دل الٹ دے ۔(بحوالہ بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ ۵۴۹)(فتاوی یورپ وبرطانیہ صفحہ ۱۶۹, ۱۷۰)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner