AD Banner

{ads}

(حکایت درختوں پر حکومت)

 (حکایت درختوں پر حکومت)

 ایک مرتبہ ایک اعرابی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا اے محمد۔ اگر آپ اللہ کے رسول ہیں تو کوئی نشانی دکھلایئے حضور نے فرمایا اچھا، لو دیکھو! وہ جو سامنے درخت کھڑا ہے اسے جاکر اتنا کہہ دو کہ تمہیں اللہ کا رسول بلاتا ہے چنانچہ وہ اعرابی اس درخت کے پاس گیا اور اس سے کہا تمیں اللہ کا رسول بلاتا ہے وہ درخت یہ بات سن کر اپنے آگے پیچھے اور دائیں بائیں گرا  اور اپنی جڑیں زمین سے اکھاڑ کر زمین پر چلنے لگا اور چلتے ہوئے حضور کی خدمت میں حاضر ہوگیا اور عرض کرنے لگا : السلام علیک یارسول الله پھر وہ اعرابی حضور سے کہنے لگا اب اسے حکم دیجئے کہ یہ پھر اپنی جگہ پر چلا جائے چنانچہ حضور نے اسے فرمایا کہ جاؤ واپس چلے جاؤ، وہ درخت یہ سن کر پیچھے مڑ گیا اور اپنی جگہ جاکر پھر قائم ہوگیا ۔ اعرابی یہ معجزہ دیکھ کرمسلمان ہوگیا اور حضور کو سجدہ کرنے کی اجازت چاہی حضور نے فرمایا سجدہ کرنا جائز نہیں پھر اس نے حضور کے ہاتھ پیر مبارک چومنے کی اجازت چاہی تو حضور نے فرمایا ہاں یہ بات جائز ہے اور اس نے حضور کے ہاتھ اور پیر مبارک چوم لئے۔( حجۃ الله علی العلمين ص۔۴۴۱ سچی حکایت حصہ اول صفحہ ۵۶  )

خلاصہ : ہمارے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم درختوں پربھی جاری ہے اور یہ بھی معلوم ہوا  کہ بزرگوں کے ہاتھ پیر چو منے جائز ہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع نہیں فرمایا 

طالب دعا

 ناچیز محمد ابرارالقادری





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner