AD Banner

{ads}

(دیوبندی کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنا عند الشرع کیسا ہے؟)

 (دیوبندی کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنا عند الشرع کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  دیوبندی کے پیچھے نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہےبرائے مہربانی حوالہ کے ساتھ جواب ارسال کریں مہربانی ہوگی۔
المستفتی:۔ عبد اللہ 
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
وہابی دیوبندی بمطابق فتاوی حسام الحرمین اور الصوارم الہندیہ کافر ومرتد ہیں ـ لہذا بکر سنی اگر وہابی امام کے پیچھے وہابی جنازہ کی نماز کی صف میں یوں ہی کسی کے دباؤ لحاظ یا چاپلوسی میں بلا نیت نماز کھڑا ہوگیا تو علانیہ توبہ کرے اور اگر اسے دیوبندی جانتے ہوئے مسلمان سمجھ کر اس کی نماز جنازہ پڑھی تو توبہ تجدید ایمان اور بیوی والاہو تو تجدید نکاح بھی کرےـ ۔(فتاوی فقیہ ملت جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۲۶۶)
مذکورہ بالاتصریحات سے بات واضح ہوگئ کہ زید سنی ہوتے ہوئے دیوبندی امام کے پیچھے دیوبندی کی نماز جنازہ پڑھی بلا کسی کے دباؤ ـ لحاظ ـ چاپلوسی کے تو زید پر لازم ہے کہ علانیہ توبہ کرے اور اگر دیوبندی جانتے ہوئے مسلمان سمجھ کر نماز جنازہ پڑھی تو زید پر لازم ہے کہ توبہ تجدید ایمان کرے اور اگر شادی شدہ ہو تو تجدید ایمان بھی کرے اور اگر زید ایسا نہ کرے تو تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ زید کا مکمل سماجی بائیکاٹ کریں ۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner