AD Banner

{ads}

( دیوبندیوں کی مسجدوں میں جاناکیسا ہے؟)

 ( دیوبندیوں کی مسجدوں میں جانا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر ایک دیوبندی اپنی مسجد میں کسی سنی صحیح العقیدہ کو بلائے تو وہاں جانا کیساہے تفصیل کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔ 
 المستفتی:۔ محمد آفتاب عالم رضوی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

وہابی دیوبندیوں کے مدعو کرنے پر ان کی مسجدوں میں جانا جائز نہیں کیونکہ ان کی مسجد مسجد نہیں ہے جیسا کہ اللہ سبحانہ تعالی کا ارشاد ہے (انما یعمر مسٰجد اللہ من اٰمن باللہ والیوم الاٰخر) اللہ کی مسجدوں کو صرف وہ آباد کرتے ہیں جو اللہ اور یوم آخرت پر ایمان رکھتے ہیں (سورۃ التوبہ آیت نمبر ۱۸)

 اور ان سے میل جول رکھنے اور ان کے یہاں آنے جانے پر تمام تر فقہائے عظام نے ناجائز وحرام فرمایا ہے لہذا ان سے دوری بنائی جائے جیسا کہ حدیث شریف میں ہے۔(ایاکم وایاھم لایضلونکم ولا یفتنونکم وان مرضوا فلا تعودوهم وان ماتوا فلاتشهدوهم وان لقیتموهم فلا تسلموا علیهم ولا تجالسوھم ولاتشاربوھم ولاتوا کلوھم ولا تناکحوھم ولاتصلوا علیهم ولا تصلو معهم )یعنی بدمذہبوں سے دور رہو انہیں اپنے قریب نہ آنے دو کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کر دیں، کہیں وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈال دیں، اگر وہ بیمار پڑھیں تو ان کی عیادت نہ کرو، اور وہ مر جائیں تو ان کے جنازے میں نہ شریک ہو، ان سے ملاقات ہو تو ان سے سلام نہ کرو ان کے پاس نہ بیٹھو ان کے پاس پانی نہ پیو ان کے ساتھ کھانا نہ کھاؤ ان سے شادی بیاہ نہ کرو ان کے جنازے کی نماز نہ پڑھو اور ان کے ساتھ نماز نہ پڑھو یہ حدیث مسلم شریف ابو داود ابن ماجہ عقیلی اور ابن حبان کی روایتوں کا مجموعہ ہے۔

 اور حضور سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان فتاوی رضویہ شریف میں فرماتے ہیں دیوبندیہ کی نسبت علمائے کرام حرمین شریفین نے بالاتفاق فرمایا کہ وُہ مرتد ہیں۔اور شفائے قاضی عیاض وبزازیہ و مجمع الانہر ودُرمختار وغیرہا کے حوالے سے فرمایا من شك فہ کفرہ وعذابہ فقد کفر (جس نے اس کے کفر وعذاب میں شک کیا وہ بھی کافر ہوگیا۔ جو اُن کے اقوال پر مطلع ہوکر ان کے کفر میں شک کرے وہ بھی کافر۔( فتاوی رضویہ شریف جدید جلد نمبر ۶ صفحہ نمبر ۶۲۱/ رضا فاؤنڈیشن لاہور)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح  والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner