AD Banner

{ads}

( ایک میت کی نماز جنازہ دو بار پڑھنا عندالشرع کیسا ہے؟)

 ( ایک میت کی نماز جنازہ دو بار پڑھنا عندالشرع کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  ایک میت کی نماز جنازہ دو بار پڑھی  جاسکتی ہےقرآن وحدیث سے جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی فقط والسلام المستفتی:۔ فظ محمد رفیق بہرائچ شریف۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
نماز جنازہ کی تکرار جائز نہیں ہے ـ فقہائے احناف کا یہی مسلک ہے البتہ اگر میت کا جو قریب ترین وارث ہے اس نے نہ پڑھی ہو اور کچھ دوسرے لوگوں نے پڑھ لی ہو تو وہ دوبارہ پڑھ سکتا ہے ایسی صورت میں دوبارہ اس کے ساتھ وہ لوگ شریک جنازہ ہو سکتے ہیں جنہوں نے پہلی بار نہ پڑھی ہو ولی اقرب نے  نماز جنازہ پڑھ لی ہو یا اس کی اجازت سے کسی نے پڑھ لی ہو تو پھر اس کا اعادہ نہیں ـ البتہ اگر پہلی نماز جنازہ پڑھی جا رہی تھی کہ نماز باطل ہوگئ مثلاً جس نے پڑھائ ہو با وضو نہیں تھا  تو اس صورت میں سب اعادہ کریں گے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner