AD Banner

{ads}

( عید کے دن کے مستحبات کتنے ہیں اور کیا کیا ہیں؟)

 ( عید کے دن کے مستحبات کتنے ہیں اور کیا کیا ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عید کے دن کے مستحبات کتنے ہیں اور کیا کیا ہیں بیان فرمادیں مہربانی ہوگی
المستفتی:۔ سیف رضا پھول پور

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

روزِعید کے مستحبات عیدکے دن یہ امور مستحب ہیں (۱)حجامت بنوانا۔(۲)ناخن ترشوانا۔(۳)غسل کرنا(۴)مسواک کرنا۔(۵)اچھے کپڑے پہننا، نیا ہو تو نیا ورنہ دُھلا۔(۶)انگوٹھی پہننا(۷)خوشبو لگانا۔(۸)صبح کی نماز مسجد محلّہ میں  پڑھنا(۹)عیدگاہ جلد چلا جانا۔(۱۰)نماز سے پہلے صدقۂ فطر ادا کرنا۔(۱۱)عیدگاہ کو پیدل جانا۔(۱۲)دوسرے راستہ سے واپس آنا۔(۱۳)نماز کو جانے سے پیشتر چند کھجوریں  کھا لینا۔ تین، پانچ، سات یا کم و بیش مگر طاق ہوں ، کھجوریں  نہ ہوں  تو کوئی میٹھی چیز کھا لے، نماز سے پہلے کچھ نہ کھایا تو گنہگار نہ ہوا مگر عشا تک نہ کھایا تو عتاب/کیا جائے گا۔ (کتب کثیرہ)(۱۴)خوشی ظاہر کرنا(۱۵)کثرت سے صدقہ دینا(۱۶)عیدگاہ کو اطمینان و وقار اور نیچی نگاہ کیے جانا۔(بحوالہ الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الصلاۃ، الباب السابع عشر فی صلاۃ العیدین، ج۱، ص۱۴۹۔)(  بہار شریعت جلد نمبر اول حصہ نمبر ۴ صفحہ نمبر ۷۷۹/ ۷۸۰)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner