AD Banner

{ads}

(عیدین میں خطبہ پڑھنا کیا ہے؟)

 (عیدین میں خطبہ پڑھنا کیا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عیدین میں خطبہ پڑھنا کیا ہے اور کیا کیا فرق ہے کیا سب کو عیدین کی نماز پڑھنا ضروری ہے اور فلحال لاک ڈاؤن چل رہا ہے تو کیا گاؤں میں عیدین کی نماز پڑھ سکتے ہیں
المستفتی:۔ غلام غوث مرادہ آباد

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

عیدین کی نماز واجب ہے مگر سب پر نہیں بلکہ انھیں پر جن پر جمعہ واجب ہے اور اس کی ادا کی وہی شرطیں  ہیں  جو جمعہ کے لیے ہیں صرف اتنا فرق ہے کہ جمعہ میں خطبہ شرط ہے اور عیدین میں سنت، اگر جمعہ میں خطبہ نہ پڑھا تو جمعہ نہ ہوا اور اس میں نہ پڑھا تو نماز ہوگئی مگر بُرا کیا۔دوسرا فرق یہ ہے کہ جمعہ کا خطبہ قبل نمازہے اور عیدین کا بعد نماز، اگر پہلے پڑھ لیا تو بُرا کیا، مگر نماز ہوگئی لوٹائی نہیں  جائے گی اور خطبہ کا بھی اعادہ نہیںاور عیدین میں نہ اذان ہے نہ اقامت، صرف دوبار اتنا کہنے کی اجازت ہےاَلصَّلٰوۃُ جَامِعَۃ‘بلاوجہ عید کی نماز چھوڑنا گمراہی و بدعت ہے۔ ( بہار شریعت جلد اول حصہ نمبر ۴ صفحہ نمبر ۷۷۹ عیدین کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

نوٹ:۔گاؤں میں عیدین کی نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی ہے۔
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner