AD Banner

{ads}

(کیا مرد عورت ایک ہی مصلے پر فرض نماز پڑھ سکتے ہیں ؟)

 (کیا مرد عورت ایک ہی مصلے پر فرض نماز پڑھ سکتے ہیں ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عورت اور مرد ایک ہی صف میں کھڑے ہوکر نماز پڑھ سکتے ہیں شوہر اور بیوی؟
المستفتیہ:۔مریم قریشی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

حضور سیدی اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمۃوالرضوان سے سوال ہوا کہ عورت خاوند کے ساتھ ایک ہی مصلے پر نماز فرض نماز پڑھنا کیسا ہے خاوند امام ہوآپ جواب میں تحریر فرماتے ہیںاگر عورت اس قدر پیچھے کھڑی ہے کہ اس کی ساق مرد کی ساق یا کسی عضو کے محاذی نہیں تو اقتداء صحیح ہے اور دونوں کی نماز ہو جائے گی اور اگر برابر ہے کہ نہ بیچ میں کوئی حائل ہے نہ کوئی اتنا فاصلہ جس میں ایک آدمی کھڑا ہو سکے اور عورت کی ساق مرد کی ساق یا کسی عضو کے محاذی ہے تو اس صورت میں اگر مرد نے اس کی امامت کی نیت نہ کی تو مرد کی نماز صحیح ہے اور عورت کی فاسد ہے اور اگر مرد نے وقت تحریمہ نیت امامت زن کی تھی تو دونوں کی گئی۔(بحوالہ فتاویٰ رضویہ جلد  ۶, صفحہ ۴۹۲ باب الامامت)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner