AD Banner

{ads}

ایک نوجوان لڑکی کے عشق کا واقعہ

 ایک نوجوان لڑکی کے عشق کا واقعہ

 ایک نوجوان ایک عورت کی محبت میں مبتلا ہو گیا اور عورت کسی قافلہ کے ساتھ باہر کے سفر پر روانہ ہوگئی، جوان کو جب معلوم ہوا تو وہ بھی قافلہ کے ساتھ چل پڑا۔ جب قافلہ جنگل میں پہنچا تو رات ہوگئی ،رات کو انہوں نے وہیں پڑاؤ کیا، جب سب لوگ ہو گئے تو وہ نو جوان چپکے سے اس صورت کے پاس پہنچا اور کہنے لگا میں تجھ سے بے انتہا محبت کرتا ہوں اور اس لئے میں قافلہ کے ساتھ آرہا ہوں۔ عورت بولی جا کر دیکھو کوئی جاگ تو نہیں رہا ہے؟ جوان نے فرط مسرت سے سارے قافلہ کا چکر لگایا اور واپس آکر کہنے لگا کہ سب لوگ فائل پڑے سو رہے ہیں۔ عورت نے پوچھا اللہ تعالیٰ کے بارے میں تیرا کیا خیال ہے ؟ کیا وہ بھی سورہا ہے؟ جوان بولا اللہ تو نہ کبھی سوتا ہے، نہ اسے کبھی اونگھ آتی ہے، تب عورت بولی: لوگ سوگئے تو کیا ہوا؟ اللہ تو دیکھ رہا ہے، اس سے ڈرنا ہم پر فرض ہے، جوان نے جو نہی یہ بات سنی ، خوف خدا سے لرز گیا اور برے ارادے سے تائب ہو کر گھر واپس چلا گیا۔ کہتے ہیں کہ وہ جوان مرا تو کسی نے اسے خواب میں دیکھ کر پوچھا: سناؤ کیا گزری؟ جوان نے جواب دیا: میں نے اللہ تعالیٰ کے خوف سے ایک گناہ کو چھوڑا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اسی سبب سے میرے تمام گناہوں کو بخش دیا۔(مکاشفۃ القلوب مترجم ص ۴۳)

ہماراتبصرہ: انسان جب تک نفس کا پیروی کرتا ہے تع شیطان کا غلام ہوجاتاہے اور جب خوف خدا اپنے اندر پیدا کرتا ہے تو پھر وہ جنت کا حقدار ہوجاہے.

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner