AD Banner

{ads}

(غربت کی وجہ سے تاجر نے عورت کوزناپر مجبورکیا)

 (غربت کی وجہ سے تاجر نے عورت کوزناپر مجبورکیا)

 مجمع الطائف میں ہے کہ بنی اسرائیل میں ایک کثیر العیال عابد تھا، اسے تنگدستی نے گھیر لیا۔ جب بہت پریشان ہوا تو اپنی عورت سے کہا جاؤ کسی سے کچھ مانگ کر لاؤ۔ عورت نے ایک تاجر کے یہاں جا کر کھانے کا سوال کیا، تاجر نے کہا اگر تم میری آرزو پوری کردو تو جو چاہو لے سکتی ہوں عورت بے چاری چپ چاپ خالی ہاتھ گھر لوٹ آئی۔ بچوں نے جب ماں کو خالی ہاتھ آتے دیکھا تو بھوک سے چلانے لگے اور کہنے لگے: امی! ہم بھوک سے مر رہے ہیں میں کچھ کھانے کو دو عورت دوبارہ اسی تاجر کے ہاں لوٹ گئی اور کھانے کا سوال کیا تاجر نے پھر وہی بات کی جو پہلے کہہ چکا تھا۔ 

    عورت رضامند ہوگئی مگر جب یہ دونوں تخلیہ میں پہنچے تو عورت خوف سے کانپنے لگی، تاجر نے پوچھا کس سے ڈرتی ہو؟ اس نے کہا میں اس رب لم یزل کے خوف سے لرزاں ہوں جس نے ہمیں پیدا کیا۔ تب تاجر بولا جب تم اتنی تنگدستی اور عسرت میں بھی خوف خدا رکھتی ہو تو مجھے بھی اللہ کے عذاب سے ڈرنا چاہئے۔ یہ کہا اور عورت کو بہت سا مال و منال دے کر عزت کے ساتھ رخصت کر دیا۔ (مکاشفۃ القلوب ص ۴۳)

ہمارا تبصرہ: اللہ جب دولت دے تو اسے جائز کاموں میں خرچ کرے اور غریبوں یتیموں کی مدد کرے نہ کہ ناجائز فائدہ اٹھائے.


طالب دعا
تاج محمد قادری واحدی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner