AD Banner

{ads}

(اعتکاف ٹوٹ گیا تو کیا کرے؟)

 (اعتکاف ٹوٹ گیا تو کیا کرے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر کوئی شخص اعتکاف ٹوڑ دے تو اسی کی قضاء کیسے کرینگے اور طریقہ بھی بیان فرمادیں۔
المستفتی:۔ شہر یار خان گلشن نگر گجرات

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

اعتکاف ٹوٹنے کے بعد اعتکاف قضاء کرنے کا طریقہ اعتکاف کی قضاء واجب صرف قصداً توڑنے سے نہیں بلکہ کسی عذر کی وجہ سے چھوڑا یا غلطی سے ایسی جگہ گیا جہاں معتکف کو بلا عذر جانا جائز نہیں ان تمام صورتوں میں قضا واجب ہوگی۔جس دن کا اعتکاف ٹوڑا فقط اس ایک دن کی قضا کرے پورے دس دنوں کی قضا واجب نہیں۔ اگر اسی رمضان میں باقی وقت باقی ہو تو اسی رمضان میں کسی بھی دن غروب آفتاب سے اگلے دن غروب آفتاب تک قضا کی نیت سے اعتکاف کرے اور اگر اس رمضان میں وقت نہ ہو یا کسی وجہ سے اعتکاف نہ کرسکے تو رمضان کے علاوہ کسی بھی دن روزہ رکھ کر غروب آفتاب سے قبل مسجد میں اعتکاف کی قضاء کی نیت سے داخل ہو اور دوسرے دن غروب آفتاب کے بعد اعتکاف ختم کردے معتکف کو اعتکاف کی مہلت ملی اور پھر اعتکاف کی قضاء نہ کر سکا یہاں تک کہ موت کا وقت آگیا تو اعتکاف کرنے والے پر واجب ہے کہ ورثاء کو اعتکاف کے بدلے فدیہ کی وصیت کر جائے۔(مسائل اعتکاف وعامہ کتب فقہ وفتاوی)۔
نوٹ:۔ فدیہ نصف صاع گندم یا اس کی قیمت اور نصف صاع سوا دو سیر گندم۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner