AD Banner

{ads}

(فرض ،تراویح الگ الگ امام نے پڑھا ئی تو وتر کس کے پیچھے پڑھیں؟)

 (فرض ،تراویح الگ الگ امام نے پڑھا ئی تو وتر کس کے پیچھے پڑھیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ عشاء فرض نماز دوسرے امام نے پڑھائی اور تراویح دوسرے امام نے تو وتر کس امام کے پیچھے پڑھیں گے جواب عنایت فرمائیں بحوالہ عین کرم ہوگا۔
المستفتی:۔ محمد عبد اللہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

رمضان شریف میں وتر جماعت کے ساتھ پڑھنا افضل ہے خواہ اُسی امام کے پیچھے جس کے پیچھے عشا و تراویح پڑھی یا دوسرے کے پیچھے۔(عالمگیری، درمختار)بہار شریعت جلد نمبر ۱ حصہ نمبر چہارم ۴ صفحہ نمبر ۶۹۲ / مسئلہ نمبر ۲۳ / ۲۵)۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner