AD Banner

{ads}

(فاسق اور فاسق معلن کسے کہتے ہیں اور فرق کیا ہے؟)

 (فاسق اور فاسق معلن کسے کہتے ہیں اور فرق کیا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اکثر علمائے کرام ومفتیان عظام اپنے فتوے میں فاسق تحریر کرتے ہیں دریافت طلب امر یہ ہے کہ فاسق غیر معلن اور فاسق معلن میں کیا فرق ہے اور فاسق معلن و غیر معلن کسے کہتے ہیں ان کے بارے میں شریعت کا حکم کیا ھے تحریر فرمائیں ۔
المستفتی:۔محمد علی سلطان پور

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

فاسق وہ ہے جو گناہ کبیرہ کا مرتکب ہو رد الختار میں ہے الفاسق ھوالخروج عن الاستقامة  ولعل المراد به یرتکب الکبائر کشارب الخمر(جلد نمبر ۲ مطلب فی تکرار الجماعة فی المسجد صفحہ  ۲۹۸)

طحطاوی میں ہے والفسق لغة خروج عن الاستقامة وھو معنی قولھم خروج الشی عن الشئ علی وجه الفساد وشرعاً خروج عن طاعة اللہ تعالی بارتکاب کبیرہ(صفحہ نمبر ۳۰۳)

فاسق کا حکم یہ ہے کہ فاسق کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہے جب کہ فاسق معلن نہ ہو یعنی گناہ چھپ کرتا ہو معروف ومشہور نہ ہو

فتاوی رضویہ میں ہے ـ فاسق وہ ہے کہ کسی گناہ کبیرہ کا مرتکب ہو اور وہی فاجر ہے اور کبھی فاجر خاص زانی کو بھی کہتے ہیں ـ فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے پھر اگر معلن نہ ہو یعنی وہ گناہ چھپ کرتا ہو اور معروف ومشہور نہ ہو تو کراہت تنزیہی ہے ـ یعنی خلاف اولی۔(جلد نمبر ۶ صفحہ نمبر ۶۰)

فاسق معلن وہ شخص ہے جو گناہ کبیرہ کو کھلم کھلا کرتا ہو یا گناہ صغیرہ کو بار بار کرتا ہو ـ فاسق معلن کا یہ حکم ہے کہ اس کو امام بنانا گناہ ہے اور اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے اور گناہ گار ہوگا اور پڑھ لی تو اس کو لوٹانا واجب ہے ۔

بہار شریعت جلد نمبر اول میں ہے ـ فاسق معلن جو کبیرہ گناہ بالاعلان کرتے ہیں۔(حصہ نمبر۳ صفحہ نمبر ۵۶۹)
اسی عبارت مذکورہ سے معلوم ہو گیاکہ فاسق معلن کے برعکس فاسق غیرمعلن ھے جو اعلانیہ گناہ نہ کرتا ہو۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی








Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner