AD Banner

{ads}

(داڑھی منڈانے والے کو سلام کرنا شرعاً کیسا ہے؟)

 (داڑھی منڈانے والے کو سلام کرنا شرعاً کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  داڑھی منڈانے والے کو سلام کرنا کیا منع ہے بحوالہ جواب عطا فرمائیں کرم نوازش ہوگی؟
المستفتی:۔فیصل رضا بلرام پوری۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

داڑھی منڈانے والا فاسق معلن اور سخت گنہگار ہے ایسے کے لئے ابتدابالسلام جائز نہیں ہےغنیتہ میں ہےلو قد موا فاسقا باثمون / اور در مختار میں یکرہ السلام علی الفاسق لو معلنا( فتاوی بریلی شریف صفحہ نمبر ۱۰۳)

اور سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں؛ ایسے شخص سے ابتداء بسلام ناجائز وگناہ ہے۔(بحوالہ فتاویٰ رضویہ نصف اول صفحہ ۲۱۱ رضا اکیڈمی ممبیٔ)

 دوسری جگہ فرماتے ہیں ان لوگوں کو بے ضرورت ومجبوری ابتدا بسلام حرام (فتاویٰ رضویہ جلد نہم نصف آخر صفحہ ۱۲۱ رضا اکیڈمی ممبیٔ)

        مذکورہ بالاتصریحات سے صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ داڑھی منڈانے والا فاسق معلن ہے اور سخت گنہگار ہے لہذا ایسے لوگوں کو پہلے محبت سے سمجھایا جائے وہ باز نہ آئیں تو ان لوگوں سے ترک تعلق کیا جائے۔واللہ تعالیٰ اعلم 
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح
 محمد الفاظ قریشی نجمی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner