AD Banner

{ads}

(غیر مسلم کو صدقہ دینا عند الشرع کیسا ہے؟)

 (غیر مسلم کو صدقہ دینا عند الشرع کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہغیر مسلم کو صدقہ وغیرہ دینا شرعاً کیسا ہے برائے کرم جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی:۔ محمد سیف رضا گوبندہ پور ضلع بستی۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

یہاں کے غیر مسلم حربی ہیں اور کافر حربی پر کچھ صدقہ کرنا جائز نہیں ہے  اعلی حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں بحرالرائق وغیرہ میں تصریح ہے کہ کافر حربی پر کچھ تصدق کرنا اصلاً جائز نہیں ہےایسا ہی فتاوی فقیہ ملت جلد نمبر ۱صفحہ نمبر ۲۸۶؍اور الملفوظ اول صفحہ نمبر ۱۰۶پر ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner