AD Banner

{ads}

(صدقہ فطر کن لوگوں پر واجب ہے؟)

 (صدقہ فطر کن لوگوں پر واجب ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ صدقۂ فطر کس پر واجب ہوتا ہے برائے کرم جلد از جلد جواب سے نوازیں
المستفتی:۔  محسن رضا لال گنج

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صدقۂ فطر ہر اس مسلمان پر واجب ہوتا ہے جو مالک نصاب ہو خواہ وہ روزہ رکھے یا نہ رکھے اور چاہے وہ مرد ہو یا عورت پاگل ہو یا نابالغ جیسا کہ در مختار میں ہے” تجب علی کل مسلم ولوصغیرا مجنونا ذی نصان فاضل عن حاضة الاصلیة وان لم ینم اھ تلخیصاً ـ وھو تعالی اعلم “

بہار شریعت میں ہے۔صدقۂ فطر ہر مسلمان آزاد مالکِ نصاب پر جس کی نصاب حاجت اصلیہ سے فارغ ہو واجب ہےمیں عاقل بالغ اور مال نامی ہونے کی شرط نہیں ( بحوالہ حصہ پنجم صفحہ نمبر ۹۳۵ / مسئلہ نمبر۴)(فتاوی فیض الرسول جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۵۰۶ صدقۂ فطر کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner