AD Banner

{ads}

(فتاوی کے اخیر میں اعلم یا علیم لکھناکیسا ہے؟)

 (فتاوی کے اخیر میں اعلم یا علیم لکھناکیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  زید جب کسی بات کی تصدیق کرتا ہے تو واللہ اعلم ورسولہ اعلم لکھتا ہے تو کیا اس طرح سے لکھنا درست ہے؟
المستفتی:۔غلام محی الدین اترولا۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صاحب فتاوی حشمتیہ تحریر فرماتے ہیں کہ اللہ تبارک وتعالی عالم بھی ہے علیم بھی ہے علام بھی ہے اعلم بھی ہے ـ یہ سب نام اس کے لئے توقیف میں وارد ہوئے لہذا زید پر واللہ اعلم ورسولہ جل جلالہ وصلی اللہ تعالی علیہ وسلم لکھنے کی وجہ سے معاذ اللہ کفر یا ضلال یا فسق کا بلکہ خطا و غلطی کا حکم بھی ہر گز نہیں ہوسکتا ۔( فتاوی حشمتیہ جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۹۴)
مذکورہ بالاتصریحات سے صاف وشفاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ عالم علام علیم یہ سب جملے خدا کے لئے بولنا جائزو درست ہے بلکہ مستحب بھی ہے ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح
 ابو النعمان عطا محمد مشاہدی 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner