AD Banner

{ads}

(فضائل اعتکاف قرآن وحدیث سے؟)

 (فضائل اعتکاف قرآن وحدیث سے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اعتکاف کے مسائل قرآن وحدیث سے بیان فرمادیں کرم نوازش ہوگی 
المستفتی:۔بیت اللہ خان صاحب مقام سسواں پٹھان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

اللہ سبحانہ تعالی ارشاد فرماتا ہے/ ولا تباشروھن وانتم عٰکفون فی المسجد / عورتوں سے مباشرت نہ کرو جب تم مسجدوں میں اعتکاف کئے ہوئے ہو۔

حدیث( ۱) ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہے کہ جناب رسول اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم رمضان المبارک کے آخر عشرہ کا اعتکاف فرمایا کرتے تھے۔

حدیث (۲) انہیں سے مروی ہے کہ کہتی ہیں معتکف پر سنت( یعنی حدیث سے ثابت) یہ ہے کہ نہ مریض کی عیادت کو جائے نہ جنازہ میں حاضر ہو نہ عورت کو ہاتھ لگائے اور نہ اس سے مباثرت کرے اور نہ کسی حاجت کے لئے جا سکتا ہے مگر وہ اس حاجت کے لئے جا سکتا ہے جو ضروری ہے اور اعتکاف بغیر روزہ کے نہیں اور اعتکاف جماعت والی مسجد میں کرے۔
حدیث نمبر( ۳) حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے راوی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے معتکف کے بارے میں فرمایا  وہ گناہوں سے باز رہتا ہے اور نیکیوں سے اسے اس قدر ثواب ملتا ہے جیسے اس نے تمام نیکیاں کیں۔ 
حدیث (۴) بہیقی حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ سے راوی ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا جس نے رمضان میں دس دنوں کا اعتکاف کرلیا تو ایسا ہے دو حج اور دو عمرے کئے۔
(اعتکاف کسے کہتے ہیں )
مسئلہ۔ مسجد میں اللہ تعالی کے لئے نیت کے ساتھ ٹھرنا اعتکاف ہے اور اس کے لئے مسلمان عاقل اور جنابت وحیض ونفاس سے پاک ہونا شرط ہے ـبلوغ شرط نہیں بلکہ نا بالغ جو تمیز رکھتا ہے اگر بہ نیت اعتکاف مسجد میں ٹھرے تو یہ اعتکاف صحیح ہے آزاد ہونا بھی شرط نہیں ہے ـ لہذا غلام بھی اعتکاف کر سکتا ہے مگر مولی سے اجازت لینی ہوگی اور مولی کو بہر حال منع کرنے کا حق حاصل ہے۔
مسئلہ۔ سب سے افضل مسجد حرم میں اعتکاف ہے پھر مسجد نبوی / علی صاحبھا الصلوۃوالسلام میں پھر مسجد اقصیٰ پھر اس میں جہاں بڑی ہوتی ہو ۔( عامہ کتب)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner