AD Banner

{ads}

(سونے کی انگوٹھی پہننا شرعاً کیسا ہے؟)

 (سونے کی انگوٹھی پہننا شرعاً کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  زید کو سونے کی انگوٹھی پہننے کا بہت شوق ہے کیا ایسا کرنا درست ہے؟
المستفتی:۔حافظ تبریز عالم سسوا پٹھان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مذکورہ میں مسلمان مردوں کو سونے کی انگوٹھی استعمال کرنا ناجائز حرام ہے۔ جیسا کہ ہدایہ میں ہے "والتختم بالذھب علی الرجال حرام۔ اور بہار شریعت میں ممتاز الفقہا حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی قدس سرہ فرماتے ہیں مرد کو زیور پہننا مطلقاً حرام ہے، صرف چاندی کی ایک انگوٹھی جائز ہے، جو وزن میں   ایک مثقال یعنی ساڑھے چار ماشہ سے کم ہو اور سونے کی انگوٹھی بھی حرام ہے ( جلد نمبر اول حصہ نمبر شانزدہم ۱۶ صفحہ نمبر ۴۲۶ مسئلہ نمبر ۱ انگوٹھی اور زیور کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح
 محمد الفاظ قریشی نجمی   





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner