AD Banner

{ads}

( فلم ڈرامےدیکھنے والے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

 ( فلم ڈرامےدیکھنے والے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  ایک امام هے جو پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھتا بلکہ وه کبھی کبھی ایک دو وقت کی نماز پڑھنے آتا ھےاور  کُھلے عام سب کے سامنے فلم دیکھتا ھے ا ور گانےوغیره سنتا هے تو ایسے امام کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا هے : جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی ۔
المستفتی:۔ندیم رضا گوبندہ پور پوسٹ بہادر پور ضلع بستی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

عمداً کسی ایک وقت کی نماز قضاء کرنا گناہ کبیرہ وفسق ہے اور اس کی عادت بنانے والا فاسق ہےـ اور فاسق لائق امامت نہیں جب تک توبہ نہ کرے اور ترک نماز کی عادت نہ چھوڑےـ۔

حاشیہ علائی میں ہے(فی تقدیمه تعظیمه وقد وجب اھانة شرعاً الخ) فاسق کو امامت کے لئے آگے بڑھانے میں اس کی تعظیم ہے جب کہ شرعاً اس کی اہانت واجب ہے ـ پیش از توبہ اس کی اقتدا میں پڑھی گئ نماز مکروہ تحریمی اور واجب الاعادہ ہوگی ـ یعنی اس نماز کو پھر سے پڑھنا واجب ہوگا جیسا کہ در مختار میں ہے ( کل صلوة ادیت مع کراہة التحریم تجب اعادتھا الخہ)ر وہ نماز جو مکروہ تحریمی کے ساتھ ادا کی گئی اس کا اعادہ واجب ہے۔

اب رہی بات کہ جو امام فلمیں دیکھے اس امام کے پیچھے نماز پڑھنا شرعاً کیسا ہے فلم دیکھنا ناجائز وحرام ہے اور اور فلم دیکھنے والا فاسق ہے ـ لہذا ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی( فتاوی شرعیہ جلد نمبر ۳ صفحہ نمبر  ۔۳۶۵۔۳۶۶(فتاوی فقیہ ملت جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۱۱۶ و دیگر عامہ کتب فقہ)

مذکورہ بالاتصریحات سے صاف ظاہر وباہر ہوگیا کہ قصداً نمازیں ترک کرنے والا اور کھلم کھلا فلمیں دیکھنے والافاسق ہے اور فاسق کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں ہے اگر پڑھ لیا تو  نمازیں مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے ہاں البتہ اگر صدق دل سے توبہ واستغفار کرلے افعال قبیحہ اور حرام کاریوں سے بعض رہنے کا عہد کرلے نیز شریعت اسلامیہ کے مطابق زندگی بسر کرنے کا پختہ ارادہ کرلے تو اس کی اقتدا کرنا جائز ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی








Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner