AD Banner

{ads}

(فرشتوں کے لئے فاتحہ درود پڑھنا کیسا؟)

 (فرشتوں کے لئے فاتحہ درود پڑھنا کیسا؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ فرشتوں کے لئے فاتحہ درود پڑھنا کیسا ہے بحوالہ جواب دیکر شکریہ کا موقع فراہم کریں
المستفتی:۔بیت اللہ خان۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

جائز ہے درود جیسے علیہ الصلوٰۃ والسلام کہنا ، ایصال وثواب بھی کر سکتے ہیں جیسا کہ احکام شریعت میں  حضور شیخ الاسلام والمسلمین اعلی حضرت امام احمد رضا خان محدث بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں ـ درود جیسے علیہ الصلاۃ والسلام یہ تو ملائکہ کے لے ہے یہی ایصال ثواب بھی کر سکتے ہیں ( ان الملئیکه اھل الثواب کما ذکرہ امام رازی وفی رد المختار للملئکه فضائل علینا فی الثواب )اس لئے کہ ملائکہ ثواب کے اہل ہیں جیسا کہ امام رازی نے در مختار میں ذکر کیا ہے ملائکہ کے ہم پر ثواب میں  افضیلت ہے ( احکام شریعت حصہ دوم صفحہ نمبر۱۷۰ )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح
 محمد الفاظ قریشی نجمی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner