AD Banner

{ads}

(حیض ونفاس کی حالت میں تلاوت کرنا کیسا ہے ؟)

(حیض ونفاس کی حالت میں تلاوت کرنا کیسا ہے ؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حیض ونفاس کی حالت میں عورت قرآن کی تلاوت بغیر دیکھے کر سکتی ہے کیونکہ کچھ عورتیں کہتی ہیں کہ  بنا دیکھے اور بغیر چھوئے پڑھ سکتی ہیں تو حضرت صحیح کیا ہے برائے جواب سے نوازیں 
المستفتیہ:۔عائشہ خاتون بھیونڈی ممبئی جماعت اعدایہ۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

حیض ونفاس کی حالت میں قرآن مجید کو چھونا دیکھ کر پڑھنا زبانی پڑھنا جلد یا حاشیہ کو چھونا سب حرام ہیں ایسا ہی بہار شریعت جو معروف زمانہ ہے اس میں بھی ہے حضور صاحب بہار شریعت فرماتے ہیں حَیض و نِفاس والی عورت کو قرآنِ مجید پڑھنا دیکھ کر، یا زبانی اور اس کا چھونا اگرچہ اس کی جلد یا چولی یا حاشیہ کو ہاتھ یا انگلی کی نوک یا بدن کا کوئی حصہ لگے یہ سب حرام ہیں؛۔ان عورتوں کا یہ کہنا کہ بغیر دیکھے بغیر چھوئے پڑھ سکتی ہیں تو ان کا یہ کہنا درست نہیں ہے اور ان لوگوں کی غلط فہمی ہے انہیں یہ مسئلہ آپ بتائیں؛۔( بہار شریعت جلد نمبر ۱ حصہ نمبر ۲ صفحہ نمبر ۳۷۹ نفاس کا بیان ـ مسئلہ نمبر ۱)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح
 محمد الفاظ قریشی نجمی 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner