AD Banner

{ads}

( قرآن مجید دیکھ کر پڑھنے پر زیادہ ثواب ہے یا زبانی؟)

 ( قرآن مجید دیکھ کر پڑھنے پر زیادہ ثواب ہے یا زبانی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  قرآن شریف بغیر دیکھے پڑھنے پر زیادہ ثواب ہے یا دیکھ کر پڑھنے پر زیادہ ثواب ہے یا پھر جواب دیں اسی طرح خطبہ کے بارے میں بتائیں عین نوازش ہوگی
المستفتی:۔حآصف رضا انصاری حیدراباد یوپی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

تمام تر فقہائے عظام کا یہی فرمان ہے کہ قرآن عظیم برہان رشید کو دیکھ کر پڑھا جائے کیونکہ دیکھ کر پڑھنے پر زیادہ ثواب ہے اس لئے کہ جب قرآن مجید کو پڑھے گا تو اسے چھوئے گا بھی چومے گا بھی دیکھے گا بھی اور ہاتھ بھی لگائے لہذا دیکھنا چومنا پڑھنا یہ سب عبادت ہیں اس لئے بہتر اور مناسب بھی ہے کہ دیکھ کر ہی پڑھا جائےایسا ہی بہار شریعت میں ہے حضور صاحب بہار شریعت اپنی کتاب جو کہ معروف زمانہ ہے اس میں تحریر فرماتے ہیں کہ قرآن مجید دیکھر کر پڑھنا زبانی پڑھنے سے افضل ہے کہ یہ پڑھنا بھی ہے اور دیکھنا بھی ہے اور ہاتھ سے اس کا چھونا بھی اور سب عبادت ہیں۔(  جدید جلد نمبر اول حصہ نمبر ۲ صفحہ نمبر ۵۵۰  قرآن مجید پڑھنے کا بیان مسئلہ نمبر ۴۴ )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح
 محمد الفاظ قریشی نجمی 




کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 


  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner