AD Banner

{ads}

(کیا عورتوں پر حیض ونفاس کی حالت میں نماز روزہ معاف ہے؟)

 (کیا عورتوں پر حیض ونفاس کی حالت میں نماز روزہ معاف ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  عورت پر حالت حیض ونفاس میں نماز معاف ہے یا نہیں اور روزہ کے بارے میں کیا حکم شرعی ہے؟
المستفتی:۔محمد فیاض عالم خان دہلی۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

عورتوں پر حیض ونفاس کی حالت میں نماز معاف ہے اور نمازوں کی قضا بھی نہیں روزوں کی اور دنوں میں قضا رکھنا فرض ہےجیسا کہ مختصر القدوری میں ہے ( والحیض یسقط عن الحائض الصلوۃ ویحرم علیھاالصوم وتقضی الصوم ولاتقضی الصلوٰۃ ) (مختصر القدوری باب الحیض )

اور اسی طرح حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں کہ ( حالت حیض میں روزہ رکھنا اور نماز پڑھنا حرام ہے ان دنوں میں نمازیں معاف ہیں ان کی قضا بھی نہیں ہے اور روزوں کی قضا اور دنوں میں رکھنا فرض ہے ( حصہ دوم حیض ونفاس کابیان )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner