AD Banner

{ads}

( دعائے قنوت نہ پڑھا بھول کر رکوع میں چلا گیا تو کیا کرے؟)

 ( دعائے قنوت نہ پڑھا بھول کر رکوع میں چلا گیا تو کیا کرے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  وتر کی آخری رکعت میں دعائے قنوت پڑھنا بھول گیا اور رکوع میں چلا گیا کھڑے ہو کر پھردعائے قنوت پڑھا اور نماز پوری کی کیا اس طرح کرنا صحیح ہے ۔
المستفتی:۔نورعالم بہرائچ۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

اگر کوئی شخص وتر کی نماز پڑھ رہا ہے اور تیسری رکعت میں بھول کر رکوع میں چلا گیا تو پلٹ کر واپس نہ آئے  بلکہ نماز کو جاری رکھے اور آخر میں سجدہ سہو کر لے سجدہ سہو سے اس کی تلافی ہو جائے گی ـ اگر  رکوع کر لیا اور پھر یاد آنے پر لوٹ کر کھڑا ہو گیا اور دعائے قنوت پڑھ لی تو رکوع کا اعادہ نہ کرے اور سجدہ سہو کرے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner