AD Banner

{ads}

( فرض کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورہ پڑھنا کیسا ہے؟)

 ( فرض کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورہ پڑھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ وتر کی پہلی دو رکعتوں میں امام نے سورۃ لہب کی تلاوت کی پہلی رکعت میں وہ سورہٴ نصر پڑھنا چاہتے تھے لیکن زبان سے سورہ لہب جاری ہو گیا دوسری رکعت میں ترتیب کے لحاظ سے سورہ اخلاص کا نمبر تھا لیکن تیسری رکعت میں وہ کیا پڑھتے اسلئے دوسری رکعت میں بھی سورہ لہب کی تلاوت کی اور اخیر میں سورہ اخلاص اور نماز مکمل کی ایسی صورت میں نماز مکمل ہوئی یا نہیں بالتفصیل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی۔
المستفتی:۔ غلام عبد القادر

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

  صورت مسئلہ میں نماز ہو جائے گی فرض کی دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار مکروہ تنزیہی ہے جبکہ کوئی مجبوری نہ ہو اور اگر مجبوری ہو تو کوئی کراہت نہیں۔جیسا کہ ممتاز الفقہا فقیہ اعظم صاحب بہار شریعت حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی قدس سرہ فرماتے ہیں دونوں رکعتوں میں ایک ہی سورت کی تکرار مکروہ تنزیہی ہے جب کہ کوئی مجبوری نہ ہو اور مجبوری ہو تو بالکل کراہت نہیں مثلاً پہلی رکعت میں پوری قل اعوذ برب الناس پڑھی تو اب دوسری میں بھی یہی پڑھے یا دوسری میں بلاقصد وہی پہلی سورت شروع کردی یا دوسری سورت یاد نہیں آتی  تو وہی پہلی پڑھے( حوالہ بہار شریعت جدید جلد ۱ حصہ ۳ صفحہ ۵۴۸ مسئلہ نمبر ۳۲ قرآن مجید پڑھنے کا بیان / ھکذا شامی جلد اول صفحہ ۴۶۵)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner