AD Banner

{ads}

(ہجڑے کی نماز جنازہ کا حکم؟)

 (ہجڑے کی نماز جنازہ کا حکم؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  ہجڑے کی نمازجنازہ پڑھی جائے گی تو کونسی دعاءپڑھیں گے بالغ مردوعورت کی یا پھر نابالغ بچہ بچی کی کیسے معلوم ہوگا کی یہ ہجڑا مرد ہے یا عورت ب التفصیل جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی
المستفتی:۔ محمودعالم قادری تنویری نیپالی۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

خنثیٰ مشکل نابالغ کی نمازِ جنازہ میں نابالغ لڑکے کی دعا پڑھیں اور باقی تمام میں جس پر جو حکم ہو اس کے مطابق۔ ہجڑا اگر مرد کے حکم میں ہو تو اس کے غسل وکفن کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔اس کی دو صورتیں ہیں یا تو وہ بالغ ہوگا یا نابالغ،دونوں صورتوں میں وہی حکم ہے جو لڑکے اور مرد کا ہے یعنی نابالغ لڑکے اور مرد کو جس طرح غسل و کفن دیا جاتا ھے انہیں بھی اسی طرح دیا جائے گا۔ اس کی پہچان یہ ہے کہ بچے میں اگر مرد و عورت دونوں کی شرمگا ہیں ہوں اوروہ مرد والی شرمگاہ سے پیشاب کرتا ہو یا دونوں جگہوں سے کرتاہو لیکن پہلے مرد والی شرم گاہ سے تو اس پرلڑکے کا حکم ہو گا اور بالغ ہونے کے بعد مردوں والی علامتیں مثلاً داڑھی وغیرہ ظاہر ہو تو مرد کے حکم میں ہےہجڑا اگر عورت کے حکم میں ہو تو اس کے غسل وکفن کی تفصیل  مندرجہ ذیل ہے۔اس کی بھی دو صورتیں ہیں یا تو وہ بالغہ ہوگی یانابالغہ،دونوں صورتوں میں وہی حکم ہے جو لڑکی اور عورت کا ہے یعنی نابالغہ لڑکی اور عورت کو جس طرح غسل و کفن دیا جا تا ھے انہیں   بھی اسی طرح دیا جائے گا۔اس کی پہچان یہ ہے کہ بچے میں اگر مرد و عورت دونوں کی شرمگاہیں ہوں اوروہ عورت والی شرمگاہ سے پیشاب کرے یا دونوں جگہوں سے کرے لیکن پہلے عورت والی شرم گاہ سے تو اس پرلڑکی کا حکم ہوگا اور بلوغت کے بعد عورتوں والی علامتیں مثلاً سینہ عورتوں کی طرح اُبھر آنا،حیض آنا وغیرہ ظاہر ہوں تو عورت کے حکم میں ہے۔( بحوالہ عامہ کتب فقہ) 
مزید تفصیل کے لئے فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد نمبر ۱صفحہ نمبر ۳۴۵، ،جنازہ کا بیان کا مطالعہ کریں۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner