AD Banner

{ads}

(ابلیس کا پوتا )

 (ابلیس کا پوتا )

بیہقی میں امیر المومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز ہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تہامہ کی ایک پہاڑی پر بیٹھے تھے کہ اچانک ایک بوڑھا ہاتھ میں عصا لئے ہوئے حضور رسول الثقلین سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حاضر ہوا اور سلام عرض کیا حضور نے جواب دیا اور فرمایا ، اس کی آواز جنوں کی سی ہے پھر آپ نے اس سے دریافت کیا تو کون ہے؟ اس نے عرض کیا حضور میں جن ہوں میرا نام ہامہ ہے، بیٹا ہیم کا، اور ہیم بیٹالاقیس کا، اور لاقیس بیٹا ابلیس کا ہے حضور نے فرمایا تو گویا تیرے اور ابلیس کے درمیان صرف دو پشتیں ہیں؟ پھر فرمایا، اچھایہ بتاؤ تمہاری عمر کتنی ہے ؟ اس نے کہا یارسول اللہ جتنی دنیا کی ہے اتنی ہی میری ہے کچھ تھوڑی سی کم ہے حضور جن دنوں قابیل نے ہابیل کو قتل کیا تھا اس وقت میں کئی برس کا بچہ ہی تھا مگر بات سمجھتا تھا، پہاڑوں میں دوڑتا پھرتا تھا اور لوگوں کا کھانا اورغلہ چوری کرلیا کرتا تھا  اور لوگوں کے دلوں میں وسوسے بھی ڈال لیتا تھا کہ وہ اپنے خویش و اقرباء سے بدسلوکی کریں ۔

حضور نے فرمایا : تب تو تم بہت بڑے ہو، اس نے عرض کی حضور مجھے ملامت نہ فرمائیے اس لئے کہ اب میں حضور کی خدمت میں توبہ کرنے حاضر ہوا ہوں، یا رسول اللہ میں نے حضرت نوح علیہ سلام سے ملاقات کی ہے اور ایک سال تک ان کے ساتھ ان کی مسجد میں رہا ہوں اس سے پہلے میں ان کی بارگاہ میں بھی توبہ کر چکا ہوں حضرت ہود ، حضرت یعقوب اور حضرت یوسف علیہم السلام کی صحبتوں میں بھی رہ چکا ہوں اور ان سے تورات سیکھی ہے اور ان کا سلام حضرت عیسی علیہ السلام کوپہنچایا تھا ، اور اے نبیوں کے سردار !حضرت عیسی علیہ السلام نے فرمایاتھا کہ اگر تو محمد رسول اللّٰہ صلے اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرے تو میرا سلام ان کو پہنچانا، سو حضور ! اب میں اس امانت سے سبکدوش ہونے کو حاضر ہوا ہوں اور یہ بھی آرزو ہے کہ آپ اپنی زبان حق تر جمان سے مجھے کچھ کلام اللہ تعلیم فرما ئیے ، حضور علیہ السلام نے اسے سورہ مرسلات سورہ عم یتساءلون، اخلاص اور اذالشمس تعلیم فرمائی اور یہ بھی فرمایا کہ اے ہامہ جس و قت تمہیں کوئی احتیاج ہو پھر میرے پاس آجا نا اور ہم سے ملاقات نہ چھوڑنا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور علیہ السلام نے تو وصال فرمایا لیکن ہامہ کی بابت پھر کچھ نہ فرمایا، خدا جانے ہامہ اب بھی زندہ ہے یا مرگیا ہے (خلاصۃ التفاسیر ص۔۱۷۰/سچی حکایت حصہ اول صفحہ ۳۴تا۳۶)

خلاصہ: ہمارےحضور صلی اللہ علیہ وسلم رسول الثقلین اور رسول کل ہیں اور آپکی بارگاہ عالیہ جن وانس کی مرجع ہے ۔

طالب دعا

فقیر تاج محمدقادری واحدی





हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner