AD Banner

{ads}

حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ اور ایک دہر یہ ملاح خدا کی ہستی کے ایک منکر،

 حکایت نمبر(3)

حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ اور ایک دہر یہ ملاح خدا کی ہستی کے ایک منکر،

 جو کہ ملاح تھا۔ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے گفتگو ہوئی ، وہ ملاح کہتا تھا کہ خدا کوئی نہیں (معاذ اللہ ) حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا. تم جہاز ران ہو، یہ تو بتاؤ کبھی سمندری طوفان سے بھی تمہیں سابقہ پڑا ؟ وہ بولا ہاں مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ ایک مرتبہ سمندر کے سخت طوفان میں میراجہاز پھنس گیا تھا، حضرت امام نے فرمایا پھر کیا ہوا؟ وہ بولا ، میرا جہاز غرق ہوگیا اور سب لوگ جو اس پر سوار تھے ڈوب کر ہلاک ہو گئے ۔ آپ نے پوچھا اور تم کیسے بچ گئے ؟ وہ بولا میرے ہاتھ میں جہاز کا ایک تختہ آگیا میں اس کے سہارے تیرتا ہوا ساحل کچھ قریب پہنچ گیا  مگر ابھی ساحل دور ہی تھا کہ وہ تختہ بھی ہاتھ سے چھوٹ گیا پھر میں نے خود ہی کوشش شروع کر دی اور ہاتھ پیر مارکر کسی نہ کسی طرح کنار ے آگیا ،

                 حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ فرمانے لگے، لو اب سنو! جب تم اپنے جہاز پر سوار تھے تو تمہیں اپنے جہاز پر اعتماد و بھروسہ تھا کہ یہ جہاز پار لگا دے گا اور جب وہ ڈوب گیا تو پھر تمہارا اعتماد و بھروسہ اس تختے پر رہا جو اتفاقا تمہارے ہاتھ لگ گیا تھا مگر جب وہ بھی تمہارے ہاتھ سے چھوٹ گیا تو اب سوچ کر بتاؤ کہ اس بے سہا را وقت اور بے چارگی کے عالم میں بھی کیا تمہیں یہ امید تھی کہ اب بھی کوئی بچانا چاہے تو میں بچ سکتا ہوں ؟ وہ بولا ہاں یہ امید تو تھی ، حضرت نے فرمایا مگر وہ امید بھی کس سے۔ کہ کون بچا سکتا ہے ؟ اب وہ دہر یہ خاموش ہو گیا، اور آپ نے فرمایا خوب یاد رکھو   اس بے چارگی کے عالم میں تمہیں جس ذات پر امید تھی وہی خدا ہے اور اسی نےتمہیں بچا لیا تھا، ملاح یہ سن کر ہوش میں آگیا اور اسلام لے آیا ۔ (تفسیر کبیر ص ۲۲۱ ، ج۱) سچی حکایت حصہ اول ص۔۲۲)

ہماراتبصرہ : خدا ہے اور یقینا ہے اور مصیبت کے وقت غیر اختیاری طور پر بھی خدا کی طرف خیال جاتا ہے گویا خدا کی ہستی کا اقرار فطری چیز ہے۔

۲)تبلیغ صرف ممبر اور مائک پر نہیں بلکہ ہر جگہ کی جاسکتی ہے نیز چلتے پھرتے تبلیغ کرنا اکابرین کی سنت ہے.

طالب دعا
 تاج محمد قادری واحدی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner