AD Banner

{ads}

(درمیان وضو بات چیت کرنا اور سلام کا جواب دینا کیسا ہے؟)

 (درمیان وضو بات چیت کرنا اور سلام کا جواب دینا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ وضو کے درمیان بات چیت کرنا کیسا ہے اور سلام کا جواب دینا کیسا ہے؟
المستفتی:۔محمد عرفان شیخ محمدی نگر سورت۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

 وضو کے درمیان بلا حاجت دنیاوی گفتگو مکروہ ہے اور سلام کا جواب دیا جا سکتا ہے۔ جیسا کہ ممتاز الفقہا حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ بہار شریعت میں فرماتے ہیں درمیان وضو بے ضرورت دنیا کی بات کرنا مکروہ ہے۔(جلد نمبر ۱حصہ نمبر ۲ مکروہات وضو کا بیان)در مختار میں ہے( وعد التکلم بکلام الناس الا لحاجة تفوته)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی

الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner