AD Banner

{ads}

( نماز اشراق کتنی رکعت ہے نیز پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟)

 ( نماز اشراق کتنی رکعت ہے نیز پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ نماز اشراق کتنی رکعت ہے اور پڑھنے کا طریقہ کیا  رہنمائی فرمادیں جزاک اللہ خیرا
المستفتی:۔محمد سلمان حسین عطاری ۔ نیپال

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

 نماز اشراق دو رکعت ہے پڑھنے کا طریقہ وہی ہے جو اور نوافل کا ہے ایسا ہی بہار شریعت میں ہے فقیہ اعظم حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی ربہ القوی فرماتے ہیں نمازِ اشراق ترمذی میں حضرت انس رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی ہے، کہ فرماتے ہیں حضور تاجدار مدینہ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم : جو فجر کی نماز جماعت سے پڑھ کر ذکر خدا کرتا رہا، یہاں  تک کہ آفتاب بلند ہوگیا پھر دو رکعتیں پڑھیں تو اُسے پورے حج اور عمرہ کا ثواب ملے گا۔(بحوالہ الفتاوی الھندیۃ‘‘، کتاب الصلاۃ، الباب التاسع في النوافل، ج۱، ص۱۱۲؍بہار شریعت جلد نمبر ۱ حصہ نمبر ۴ صفحہ نمبر ۶۷۵)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner