AD Banner

{ads}

(جل کر مرنے والے کو غسل کس طرح دینگے؟)

 (جل کر مرنے والے کو غسل کس طرح دینگے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ میرا بھائی جل کر مرگیا اور پھر اوپر سے اسکا پوسٹ مارٹم بھی ہوا ہے اور چھونے سے بدن کا چمڑا ادھڑ رہا ہے تو کس طرح سے غسل دیں ـ جواب دیکر شکریہ کا موقع فراہم کریں۔
المستفتی:۔محمد ندیم خان سسوا پٹھان پچپوکھری بازار۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسؤلہ میں میت کے اوپر پانی بہا دیں اور جتنے جلدی ہوسکے اس کی تکفین وتدفین کردی جائے یہی بہتر ہے بہار شریعت میں ممتاز الفقہا حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ  حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی انصاری علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں / میّت کا بدن اگر ایسا ہوگیا کہ ہاتھ لگانے سے کھال اُدھڑے گی، تو ہاتھ نہ لگائیں صرف پانی بہا دیں (بہار شریعت حصہ نمبر چہارم  میّت کے نہلانے کا بیان مسئلہ نمبر ۲۸)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner