AD Banner

{ads}

(جنازہ میں پانچ تکبیر ہوجائے تو کیاحکم ہے؟)

 (جنازہ میں پانچ تکبیر ہوجائے تو کیاحکم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اگر نماز جنازہ میں پانچ تکبیر ہو جائے تو کیا نماز جنازہ ہو جائیگی ؟دلیل کے سا تھ جواب ارسال فرما ئیں ۔
المستفتی:۔عبد اللہ
  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
نمازِ جنازہ میں چار تکبیرات فرض ہیں،  چار سے زیادہ سے تکبیرات منسوخ ہوگئی ہیں، اس لیے چار سے زیادہ تکبیرات کہنا درست نہیں ہے، البتہ اگر امام بھولے سے پانچ تکبیر کہہ دے تو  امام اور مقتدی دونوں کی نماز جنازہ درست ہوجائے گی، تاہم نمازِ جنازہ کی پانچویں تکبیر میں مقتدی امام کی اتباع نہ کریں، بلکہ خاموش کھڑے  رہیں اور پھر امام کے ساتھ سلام پھیر دیں۔ اسی طرح اگر کسی مقتدی نے امام کے پیچھے غلطی سے پانچویں تکبیر  کہہ لی، تب بھی نمازِ جنازہ ہوجائے گی۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (۲/ ۲۱۴):ولو كبر إمامه خمسًا لم يتبع)؛ لأنه منسوخ (فيمكث المؤتم حتى يسلًم معه إذا سلًم) به يفتى، هذا إذا سمع من الإمام، ولو من المبلغ تابعه.(قوله: لأنه منسوخ) لأنّ الآثار اختلفت في فعل رسول الله صلى الله عليه وسلم؛ فروي الخمس والسبع والتسع وأكثر من ذلك إلا «أن آخر فعله عليه الصلاة والسلام كان أربع تكبيرات» فكان ناسخًا لما قبله، ح عن الإمداد. وفي الزيلعي «أنه صلى الله عليه وسلم حين صلى على النجاشي كبر أربع تكبيرات، وثبت عليها إلى أن توفي» فنسخت ما قبلها ط (قوله: فيمكث المؤتم إلخ) لما كان قولهم لم يتبع صادقًا بالقطع وبالانتظار أردفه ببيان المراد منه ط (قوله: به يفتى) رجحه في فتح القدير بأن البقاء في حرمة الصلاة بعد فراغها ليس بخطأ مطلقًا إنما الخطأ في المتابعة في الخامسة، بحر. وروي عن الإمام أنه يسلم للحال ولاينتظر تحقيقًا للمخالفة ط (قوله: هذا) أي عدم المتابعة ط ـ: ( مرأة المناجیح شرح مشکوٰة المصابیح جلد ۲ ص ۵۱۹ )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد صفی اللہ رضوی خان 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
زاہد حسین قادری








Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner