AD Banner

{ads}

( قبرستان کی گھاس پھوس کاٹنا عندالشرع کیسا ہے؟)

 ( قبرستان کی گھاس پھوس کاٹنا عندالشرع کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ ہمارے یہاں قبرستان میں گھاس پھوس زیادہ ہوگئے ہیں کیا ہم بطور صفائ کر سکتے ہیں؟
المستفتی:۔ارشد رضا سورت گجرات۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
قبرستان کی گھاس پھوس سبز ہے تو نہ کاٹے کہ پھوس وغیرہ پودے جب تک تر ہوتے ہیں تسبیح کرتے رہتےہیں اور اس سے میت کو انس حاصل ہوتا ہے ـ البتہ جب سوکھ جائیں تو بطور صفائ کاٹ سکتے ہیں ۔
ایسا ہی فتاوی شامی ج ۱ ص ۶۰۶ میں ہے (یکرہ قطع النبات الرطب والحشیش من المقبرة دون الیاس کمافی البحر والدرد وشرح المنیة وعللہ فی الامداد بانہ مادام رطبا یسبح اللہ تعالیٰ فیونس المیت وتنزل بذکرہ الرحمة (ونحوہ فی الخانیة)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner