AD Banner

{ads}

( غیر مسلم سے علاج کرواناکیسا ہے؟)

 ( غیر مسلم سے علاج کرواناکیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ غیر مسلم سے علاج کروانا یا ان کے پاس دنیاوی تعلیم حاصل کرنا کیسا؟ اگر غیر مسلم مسلمان سے سلام کرے تو مسلمان کس طرح جواب دیں؟جواب عنایت فرما دیں کرم ہوگا
المستفتی:۔ رضا پاکستان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

اجازت نہیں ہے جیسا کہ حضور سیدی اعلی حضرت امام اہلسنّت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی  علیْہ رحمۃ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں غیر مذہب والیوں ( یا والوں) کی صُحبت آگ ہے ، ذی عِلم عاقِل بالِغ مردوں کے مذہب(بھی) اس میں بگڑ گئے ہیں عمران بن حطان رقاشی کا قصّہ مشہور ہے ، یہ تابِعین کے زمانہ میں ایک بڑامُحدِّث تھا ، خارِجی مذہب کی عورت کی صُحبت میں مَعاذَاللّٰہ خود خارِجی ہو گیا اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ اُسے سُنّی کرنا چاہتا ہے ۔ جب صُحبت کی یہ حالت تو اُستاد بنانا کس درجہ بدتر ہے کہ استاد کا اثر بہت عظیم اور نہایت جلد ہوتا ہے ، تو غیر مذہب عورت( یا مرد) کی سپردگی یا شاگردی میں   اپنے بچوں کو وُہی دے گا جو(خود) آپ(ہی) دین سے واسِطہ نہیں رکھتا اور اپنے بچّوں کے بددین ہو جانے کی پرواہ نہیں رکھتا۔(بحوالہ فتاوٰی رضویہ جلد نمبر ۲۳ صفحہ نمبر ۵۹۲)

رہا کفار سے سلام کرناکفار کو سلام نہ کرے اور وہ سلام کریں تو جواب دے سکتا ہے مگر جواب میں صرف عَلَیْکُمْ کہے اگر ایسی جگہ گزرنا ہو جہاں مسلم و کافر دونوں ہوں تو السَّلامُ عَلَیْکُمْ کہے اور مسلمانوں پر سلام کا ارادہ کرے اور یہ بھی ہوسکتا ہے۔ کہ السَّلامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی کہے۔(عالمگیری)

کافر کو اگر حاجت کی وجہ سے سلام کیا، مثلاً سلام نہ کرنے میں اس سے اندیشہ ہے تو حرج نہیں اور بقصد تعظیم کافر کو ہرگز ہرگز سلام نہ کرے کہ کافر کی تعظیم کفر ہے۔ (بہار شریعت جدید جلد نمبر ۳ حصہ نمبر ۴۶۱/۴۶۲ مسئلہ نمبر ۱۵,۱۶ سلام کا بیان)

اب رہی بات غیر مسلم ڈاکروں سے علاج کروانے کی تو بیشک کروا سکتے ہیں لیکن جب کوئ مسلمان طبیب نہ ہوں تو ایسی صورت میں غیر مسلم سے علاج ومعالجہ کرواسکتے ہیں ورنہ مسلمان طبیب کو غیر مسلم طبیب پر فوقیت دیں 
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 

الجواب  صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner